تشکر نیوز: ایس ایس پی سی آئی اے شعیب میمن نے سی آئی اے دفتر میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مظہر اقبال کی زیر قیادت ٹیم کے ساتھ پارٹی انچارج اے ایس آئی راشد کے قبضے سے تین شہریوں کو بازیاب کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق، شہریوں سے بھاری رقم بطور تاوان وصول کی جا رہی تھی، جس پر ایس ایس پی شعیب میمن نے چھاپہ مار کر کارروائی کی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف کا بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح، جدید طبی تعلیم کے فروغ کا عزم
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی آئی اے نے حالیہ میٹنگ میں واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی ملزم یا شہری سی آئی اے دفتر میں لایا جائے تو ان کی اجازت ضروری ہوگی۔ تاہم اے ایس آئی راشد نے ایس ایس پی کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے شہریوں کو چھپا رکھا تھا اور افسران بالا کی پوچھ گچھ پر بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔
اس واقعے کے بعد اعلیٰ افسران نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔