آئی جی سندھ کی زیر صدارت منشیات مافیا اور اشتہاری ملزمان کے خلاف اہم اجلاس

تشکر نیوز:  سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں منشیات مافیاز کے خلاف جاری اقدامات اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

سی آئی اے میں ایس ایس پی شعیب میمن کا چھاپہ، شہریوں کی بازیابی اور تحقیقات کا آغاز

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ، اسپیشل برانچ، آئی ٹی اور اسٹبلشمنٹ کے افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

اجلاس کے دوران ڈی آئی جیز نے اپنے متعلقہ ڈویژنز میں منشیات مافیاز کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش کے دوران اشتہاری اور مفرور ملزمان کی مکمل تفصیلات، بشمول شناختی کارڈ اور تصاویر، پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم (PSRMS) میں لازمی اندراج کی جائیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کرائم برانچ کو ہدایت دی کہ وہ PSRMS سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کی موثر نگرانی جاری رکھیں تاکہ مجرموں کی شناخت اور گرفتاری میں مزید پیش رفت ہو۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے عمل کو تیز کیا جائے۔

 

 

 

70 / 100

One thought on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت منشیات مافیا اور اشتہاری ملزمان کے خلاف اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!