نہری پانی کی شاخوں کو پختہ بنانے کا کام تیز کیا جائے: گورنر سندھ

نہری پانی کی شاخوں کو پختہ بنانے کا کام تیز کیا جائے: گورنر سندھ

 

 

کراچی: (تشکُّر نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے صوبائی وزیر آبپاشی ایشورلال نے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے صوبہ کے نہری نظام کی بہتری، فصلوں کیلئے پانی کی دستیابی، ٹیل کے آبادگاروں کے مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نہری پانی کی بہتر تقسیم سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے موثر اقدامات ضروری ہیں، نہری پانی کی شاخوں کو پختہ بنانے کا کام تیز کیا جائے، فصلوں کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقوں کو بھی استعمال میں لایا جائے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی ایشورلال نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو محکمہ کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!