ایم کیو ایم متوقع شکست کے خوف سے الیکشن کے بائیکاٹ کا ڈرامہ کرسکتی ہے سینیٹر رہنماء پیپلزپارٹی وقار مہدی

ایم کیو ایم متوقع شکست کے خوف سے الیکشن کے بائیکاٹ کا ڈرامہ کرسکتی ہے سینیٹر رہنماء پیپلزپارٹی وقار مہدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) ایم کیو ایم بتائےکہ 1993 میں کس کی فرمائش پر الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے تین کے ٹولے کو خوب پہچانتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر وقار مہدی

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم متوقع شکست کے خوف سے الیکشن کے بائیکاٹ کا ڈرامہ کرسکتی ہے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے تین کے ٹولے کو خوب پہچانتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایم کیو ایم کے تین کے ٹولے کو عوام خوب پہچانتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ایشیا کا بڑا ٹراما سینیٹر بنایا، بلاول بھٹو زرداری نے NICVD کراچی میں دل کے علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کیں ہیں۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی حکومت سندھ نے کراچی کے عوام کو فلائی اوور انڈر پاسسز، پبلک پارک اور کھیل کے میدانوں کے تحفے دیئے ہیں، متوقع شکست کے خوف سے ایم کیو ایم انتخابات کے بائیکاٹ کا ڈرامہ کر سکتی ہے

پیپلزپارٹی کی خدمات کو دیکھ کر کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دیئے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ایم کیو ایم اس بات کا جواب دے کہ اس نے 1993 میں قومی اسمبلی کے الیکشن کا بائیکاٹ کس کی فرمائش پر کیا تھا۔

ایم کیو ایم عوام کو اس بات کا بھی جواب دے کی اس نے 2001 اور 2023 کے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کس کی ہدایت پر کیا تھا۔ دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کراچی کے حلقے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے سب سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے دو روز کی توسیع کردی گئی، لیول پلیئنگ فیلڈ پر ضلع غربی میں بات کریں گے۔ مختلف جماعتوں سے مل رہے ہیں اس سے کوئی دوسرا مطلب نہ نکالا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!