امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 128 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ طوفان امریکہ کی 6 ریاستوں میں شدید تباہی کا باعث بنا، جہاں کئی افراد لاپتہ ہیں۔
کیرولائنا میں طوفان کے باعث سیکڑوں سڑکیں بند ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 20 لاکھ سے زائد لوگ اب بھی بجلی سے محروم ہیں، اور بحالی کے کام میں مشکلات درپیش ہیں۔