چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا پارکوں اور پلے گراؤنڈز کا دورہ، تزین و آرائش کے کاموں کا جائزہ

تشکر نیوز: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی کے مختلف پارکوں اور پلے گراؤنڈز کا دورہ کیا، جہاں پردہ پارک سیکٹر 5C/2 اور بزرگان دین پارک یونین کمیٹی نمبر 01 میں جاری تزین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، محکمہ باغات کے ڈائریکٹر افتاب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید جمال، اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون پر اہم اجلاس، ریڈ زون اور ایئرپورٹ کوریڈور میں کیمروں کی تنصیب کا جائزہ

چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے پارکوں کی بحالی کا مقصد عوام کو صحت افزاء ماحول فراہم کرنا ہے۔ اب تک 15 پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر پارکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ خواتین کے لیے واکنگ ٹریکس اور بزرگوں کے لیے معیاری بنچز نصب کی جا رہی ہیں، جبکہ پلے گراؤنڈز کو بھی صحت مند سرگرمیوں کے لیے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

 

 

بعد ازاں چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر الیون آئی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لگائے گئے آئی ٹی کیمپ "بنو قابل” کا دورہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے اور جماعت اسلامی کے یہ کورسز نوجوانوں کو قابل بنا کر معاشرے کا مفید شہری بنانے کا ذریعہ ہیں۔

61 / 100

One thought on “چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا پارکوں اور پلے گراؤنڈز کا دورہ، تزین و آرائش کے کاموں کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!