پشتون قومی موومنٹ کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت، سعید غنی کا استقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر، سعید غنی، نے کہا کہ آئینی عدالت پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور 2006 کے میثاقِ جمہوریت کا تسلسل ہے، جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان طے پایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے آئینی عدالت کے قیام کے وژن کو آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے اس بات کی کامیابی ہے۔

کراچی: کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں آن لائن سروسز کے اجرا کی پروقار تقریب، وزیر داخلہ سندھ کی شرکت

انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست نے ملک میں کشیدگی اور انتشار کو فروغ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیانات اسی کشیدگی کا اظہار ہیں۔ سعید غنی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاول پاکستان کی سیاست میں نوجوان اور دانشمند رہنما ہیں، جن کے پاس طویل سیاسی مستقبل ہے۔

یہ خیالات سعید غنی نے پشتون قومی موومنٹ کے چیئرمین دائود جان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب میں اظہار کیے۔ دائود جان نے اپنی پوری کابینہ سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دیگر سیاسی رہنما اور بڑی تعداد میں پشتون برادری کے افراد بھی موجود تھے۔

 

 

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے، اور کراچی کی ترقی اور بقا کے لیے ہر قومیت کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا چھوٹا ماڈل ہے، جہاں ہر زبان، مذہب اور علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد رہتے ہیں۔ اس شہر کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔

57 / 100

One thought on “پشتون قومی موومنٹ کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت، سعید غنی کا استقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!