کراچی: انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ امریکی قونصل خانے کی نشاندہی پر تین ملزمان محمد مقصود، عبداللہ اور صفیان خالد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یونیورسٹی روڈ پر ٹرک میں آتشزدگی، شہریوں کی لگائی ہوئی آگ پر قابو

ملزمان کا تعلق فیصل آباد اور صوابی سے ہے اور انہیں مختلف ایجنٹس نے جعلی دستاویزات فراہم کیں تھیں۔ ملزمان میں سے محمد مقصود اور عبداللہ نے خود کو نجی اسکول کے طالب علم ظاہر کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے نام پر ویزا کے لئے درخواست دی تھی جبکہ صفیان خالد نے جعلی شناخت کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کی کوشش کی اور لاہور کی نجی کمپنی کا نام استعمال کرتے ہوئے خود کو اس کا مالک ظاہر کیا۔

یونیورسٹی روڈ پر ٹرک میں آتشزدگی، شہریوں کی لگائی ہوئی آگ پر قابو

 

 

امریکی قونصل خانے نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے تحریری درخواست دی تھی، جس پر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

62 / 100

One thought on “کراچی: انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!