تشکر نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، جو 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
مہنگائی کی شرح 12.08 فیصد تک پہنچ گئی، عوامی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی ہے اور اپنے کورس میں اعزازی شمشیر حاصل کی تھی۔ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی رہ چکے ہیں، اور فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل رہ چکے ہیں، جنہوں نے کورکمانڈر راولپنڈی کے فرائض بھی انجام دیے۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو یہ عہدہ دیا گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے 20 نومبر 2021 کو جنرل فیض حمید کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالا تھا، جب کہ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا۔