...

پاکستانی فیچر فلم دی گلاس ورکر آسکر ایوارڈز 2025 کیلئے منتخب

پاکستان اکیڈمی کی سلیکشن کمیٹی نے آسکر ایوارڈز کے لیے عثمان ریاض کی اینیمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو منتخب کرلیا۔

گلاس ورکر کو 2025 کے آسکر ز میں انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، یہ نہ صرف پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم بلکہ آسکر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی اینیمیٹڈ فلم بھی ہے۔

نظام کی بہتری کے لیے منافقت کا خاتمہ ضروری ہے: مصطفیٰ کمال

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد علی نقوی کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب ایک تاریخی سنگ میل ہے، کیونکہ گلاس ورکر پاکستان کی پہلی 2 ڈی ہینڈ ڈرائنگ اینیمیٹڈ فیچر بلکہ آسکر کے لیے پیش کی جانے والی ملک کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ہوگی۔

انہوں نے فیچر فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عثمان اور مانو کے کام نے نہ صرف غیر معمولی کہانی اور فنکاری کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ پاکستان میں اینیمیشن انڈسٹری کے لیے بھی نئی بنیادیں قائم کی ہیں، یہ ایک ایسی کامیابی ہے جسے ہماری سنیما کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

عثمان ریاض نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی فیچر فلم سے متعلق کہا کہ گلاس ورکر جذبے اور استقامت کے ایک طویل سفر کی نمائندگی کرتی ہے، یہ فلم سنیما کے لیے میری طرف سے ایک محبت بھرا خط ہے، یہ آرٹ کے لیے میرا جذبہ ہے، جس نے مجھے ایک ایسے ملک میں اس طرح کی فلم بنانے پر مجبور کیا جہاں اس طرح کی فنکارانہ کوششیں شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے سلیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم پر جو اعتماد اور بھروسہ کیا ہے اس سے میں بہت خوش ہوں، مجھے امید ہے کہ یہ دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔

ریاض اور مانو کے اینیمیشن اسٹوڈیوز میں بننے والی فلم ’دی گلاس ورکر‘ پر کئی سالوں سے کام کیا جارہا تھا، یہ فلم 26 جولائی کو پاکستان میں ریلیز کی گئی۔

ایک جنگ زدہ ملک کی کہانی پر مبنی اس فلم کی کہانی ونسنٹ اولیور نامی ایک نوجوان گلاس ورکر کی ہے جو وائلن بجانے والے علیز امانو کے ساتھ دوستی کرتا ہے، یہ فلم فنکاری، محبت اور مصائب کا سامنا کرنے والے انسانی جذبے کی ایک دلکش تصویر ہے۔

اس فلم کے لکھاری اور ڈائریکٹر عثمان ریاض ہیں، اسے خضر ریاض اور مینوئل کرسٹوبل نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ مریم پراچہ ایسوسی ایٹ پروڈیوسر اور اظہر حمید، آرٹ ملک، امید ریاض اور اپوروا بخشی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

 

 

اس سال کی سلیکشن کمیٹی کی سربراہی محمد علی نقوی کر رہے ہیں، جس میں فلم ساز ثاقب ملک، پروڈیوسر عابد مرچنٹ، اداکار محب مرزا، ہمایوں سعید، واسع چوہدری اور علینہ خان، ہدایت کار کنول کھوسٹ، ڈائریکٹر انعم عباس، ڈائریکٹر عافیہ نتھانیل، گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ عروج آفتاب، پروڈیوسر فضا علی میرزا، پی ٹی وی کی سابق جنرل منیجر منیزہ ہاشمی اور فلم فنڈ کے بانی اکبر حامد شامل ہیں۔

53 / 100

One thought on “پاکستانی فیچر فلم دی گلاس ورکر آسکر ایوارڈز 2025 کیلئے منتخب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.