چیف سیکریٹری سندھ کا کراچی پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

تشکر نیوز: چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی ادارہ ہے جس نے جمہوریت کے استحکام اور فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب کے دورے کے دوران کہی۔ کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے ان کا خیرمقدم کیا اور دیگر اراکینِ مجلس عاملہ کے ہمراہ کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔

آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ؛ افسران و جوانوں سے ملاقات

چیف سیکریٹری سندھ کو اس موقع پر سندھی اجرک اور کلب کا سوینئیر پیش کیا گیا۔ تقریب میں جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، ممبر گورننگ باڈی نواب قریشی، شمس کیریو، نور محمد کلہوڑو، مونا صدیقی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری نے اس موقع پر سالانہ گرانٹ کی قسط وار ادائیگی سے پیدا ہونے والے مالی مسائل کا ذکر کیا اور درخواست کی کہ گرانٹ کی بقیہ رقم یک مشت فراہم کی جائے تاکہ مالی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے یقین دلایا کہ گرانٹ کی رقم جلد از جلد فراہم کی جائے گی اور وہ اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

مزید برآں، انہوں نے صحافی کالونی ہاکس بے کے ترقیاتی کاموں اور 700 نئے ممبرز کے پلاٹس کے حوالے سے بھی پیش رفت کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ایک اجلاس طلب کیا جائے گا تاکہ ان معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

 

 

سید آصف حیدر شاہ نے کراچی پریس کلب کے جمہوریت کے فروغ اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کا پریس کلب سے دیرینہ تعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور عوامی مسائل کی نشاندہی میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

62 / 100

One thought on “چیف سیکریٹری سندھ کا کراچی پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!