پرتگالی وفد کا واٹر کارپوریشن کا دورہ، سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرتگال قونصلیٹ کے ساتھ ایس جے سرمایہ کاری کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مرکزی دفتر کارساز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات کی۔ وفد میں پرتگالی نمائندگان سمیت محمد سہیل اور ذیشان ضیاء بھی شامل تھے۔

ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

ملاقات کے دوران سی ای او واٹر کارپوریشن نے وفد کو ادارے کے حالیہ اقدامات، پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور مختلف اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واٹر کارپوریشن کی پائیدار ترقی کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ روڈ میپ پر روشنی ڈالی، خصوصاً SDGs کے گول 6 کے تحت واٹر کارپوریشن کے اقدامات پر تفصیل فراہم کی۔

پرتگالی وفد نے واٹر کارپوریشن کے ویسٹ واٹر، شمسی توانائی اور ونڈ پلانٹ انرجی جیسے منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ان میں سرمایہ کاری کے لیے تعاون کا ارادہ کیا۔ وفد نے واٹر کارپوریشن کے وژن اور پائیدار ترقی کے روڈ میپ کی تعریف کی اور مستقبل قریب میں مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ دورہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، کیوں کہ یہ پہلی بار ہے کہ پرتگال کی کسی کمپنی نے سرمایہ کاری کے مقصد سے واٹر یوٹیلٹی آرگنائزیشن سے رابطہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ منصوبوں کی فزیبلٹی اور مفاہمت کی یادداشت کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

 

 

واضح رہے کہ جب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن میں تبدیل کیا گیا ہے، بین الاقوامی اداروں کا اعتماد اس پر بحال ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سفارت کاروں اور مالیاتی اداروں نے حالیہ اصلاحات کو تسلیم کیا ہے۔

57 / 100

One thought on “پرتگالی وفد کا واٹر کارپوریشن کا دورہ، سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!