تشکر نیوز: ٹریفک پولیس کے شہید کانسٹیبل خدا بخش کی نماز جنازہ 21 ستمبر 2024 کو پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کر دی گئی۔ شہید کانسٹیبل 12:10 دن شیر شاہ آر ڈی چوک پر دوران ڈیوٹی نامعلوم ملزمان کے حملے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔
China’s Groundbreaking 6G Technology Experiment: A New Era Begins!
تفصیلات کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے کانسٹیبل خدا بخش سے پستول چھیننے کی کوشش کی۔ کانسٹیبل نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ملزم کو قابو کر لیا، تاہم دوسرے ملزم نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر وہ شہید ہوگئے۔
شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، اور سندھ پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران سمیت شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلامی دی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، اور ڈی آئی جی ٹریفک نے شہید کانسٹیبل خدا بخش کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے جان کی قربانی دے کر پولیس فورس کا وقار بلند کیا۔
شہید کانسٹیبل خدا بخش نے سوگواران میں ایک بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ پولیس فورس کی جانب سے شہید کے خاندان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔