تشکر نیوز: ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سنٹرل نے غیر قانونی پورشن کی خرید و فروخت پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی سی سنٹرل نے رئیل اسٹیٹ کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد یہ حکم جاری کیا، جس کے تحت غیر قانونی پورشنز کی خرید و فروخت میں ملوث اسٹیٹ ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گستاخانِ رسول ﷺ کو سزا دینے کی بجائے بیرون ملک بھیجا جاتا ہے، شاداب رضا نقشبندی
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ سنٹرل میں غیر قانونی تعمیرات اور پورشنز کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ علاقے کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کیا جا سکے۔ حکومت کی جانب سے اس پابندی کا مقصد شہر میں بے ہنگم تعمیرات اور تعمیراتی مافیا کو روکنا ہے جو شہر کی ترتیب اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔