...

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹیشنری سمیت دیگر آئٹمز میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے دور میں بندوق کے زور پر قانون سازی کی گئی، شرجیل میمن

سرکلر کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ملک کو درپیش مالی چیلنجز کے پیش نظر اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، عوامی پیسے کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے سخت کفایت شعاری کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

سرکلر میں کہا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد قومی مفاد میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا ہے، سیکرٹریٹ کا تمام افسران اور شعبہ جات کو کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹیشنری آئٹمز اور دیگر اشیا کے محتاط استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، ان اشیا کی طلبی مہینے میں صرف ایک بار متعلقہ 20 گریڈ یا اس سے اوپر کے افسر کی اجازت سے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری (ایڈمن) اور ڈپٹی سیکریٹری (ایڈمن) کو غیر ضروری اسٹیشنری کی طلبی پر 50 فیصد کٹوتی کا اختیار سونپا گیا ہے جب کہ کاغذ کے دو طرفہ استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

اسٹیشنری کے استعمال میں کمی کے لیے کاغذ اور نوٹ شیٹ کا دونوں اطراف کا استعمال ضروری ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کو غیر استعمال شدہ سرکلر کا دوبارہ استعمال لانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

 

 

ان سرکلرز کی فالتو کاپیاں، جن میں خالی جگہ ہو، ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے استعمال کی جائیں، آف سیٹ پیپر اور نوٹ شیٹ کا استعمال ڈرافٹ لکھنے کے لیے ممنوع ہوگا، سرکلر میں دفاتر کے ٹیلیفون کے محتاط استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.