تشکر نیوز: پاکستان: پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران آپریشن "TALON GRIP” میں شرکت کی۔ اس آپریشن میں شراکت داری اور دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقیں انجام دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون کی قیادت میں کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات
برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ مشق کے دوران، دونوں بحری افواج نے باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحر ہند میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات کے لیے بھی سرگرم ہے۔ اس کے علاوہ، پاک بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔