رہنما تحریک انصاف غلام محی الدین کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

تحریک انصاف کے رہنما ممبر آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان نے میاں علی اشفاق کی وساطت سے دائر کی، جس میں حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا ڈرون حملہ، درجنوں گھر تباہ، شہریوں کو انخلا کا حکم

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ غلام محی الدین آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر اور قانون پر عمل کرنے والے شخص ہیں، ان کی نظر بندی آئین کے آرٹیکل 9 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ غلام محی الدین کی نظر بندی سیاسی طور پر کی گئی، ڈپٹی کمشنر کا اقدام غیر قانونی ہے۔

 

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غلام محی الدین کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔

57 / 100

One thought on “رہنما تحریک انصاف غلام محی الدین کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!