سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں، قیمتیں بے قابو

تشکر نیوز: کراچی میں سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ ناموں کی دھجیاں اڑا دی ہیں، اور سبزیاں من مانے داموں پر فروخت کر کے قیمتوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق، آلو کی قیمت 59 روپے فی کلو درج ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح، فہرست میں 104 روپے فی کلو درج ٹماٹر مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، اور 115 روپے فی کلو والی پیاز 160 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔

 جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاری: نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی انتظامات مکمل، چیئرمین محمد یوسف کا اعلان

 

 

دکانداروں نے اس منافع خوری کا ملبہ منڈی میں مال کی مہنگائی پر ڈال دیا ہے، جو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ وہ سرکاری پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہیں کر سکتے۔ اس منافع خوری کو روکنے کے لیے کراچی میں بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیمیں ہر ضلع میں موجود ہیں، لیکن ان کی کارکردگی بے حد کمزور ہے۔ شہریوں نے اس صورت حال کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!