کورنگی پولیس کا گٹکا ماوا کارخانے پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی میں سعود آباد پولیس نے ایک گٹکا ماوا بنانے والے کارخانے پر کامیاب چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق، گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا، جس کے ساتھ چھالیہ، تمباکو کا مکسچر اور پیکنگ کا سامان بھی ضبط کیا گیا۔

ملیر میں 6 کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان غنی اور آصف حلوائی کے نام سے ہوئی ہے، اور ان کا کریمنل ریکارڈ پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم عثمان پہلے بھی گٹکے ماوے کے مقدمے میں تھانہ سعود آباد سے مفرور تھا۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سعود آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!