علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اور اسکل ڈیولپمنٹ کونسل کا تعاون، طلباء کے لیے عالمی مواقع کی نوید

تشکر نیوز: وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت کام کرنے والے ادارے اسکل ڈیولپمنٹ کونسل (SDC) کراچی کے وفد نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر SDC کراچی، فرہین بیگ، اور کارپوریٹ آفیسر مرزا حیدر بیگ نے کی، جنہوں نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل شاہد جمیل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کے لیے تکنیکی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے مختلف مواقع پر بات چیت ہوئی۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت آر آر ایف کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، فورس کو پاک فوج اور نیوی سے تربیت دینے کا اعلان

اس ملاقات میں SDC وفد نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ مختصر کورسز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ یہ کورسز، جو تقریباً 3 سے 6 ماہ کے ہوں گے، طلباء کو تکنیکی مہارتوں میں تربیت دیں گے، اور کورسز کی تکمیل پر کامیاب طلباء کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، مشرق وسطیٰ سمیت بیرون ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

وفد نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے انفراسٹرکچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اس ادارے کا انفراسٹرکچر طلباء کی کامیابی کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔ وفد نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کونسل اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کا یہ تعاون طلباء کو نہ صرف تکنیکی طور پر مضبوط بنائے گا بلکہ انہیں عالمی معیار کے مطابق تیار کر کے بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کرے گا۔

پرنسپل شاہد جمیل نے اس شراکت داری کو طلباء کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طلباء کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی ساکھ کو مزید بلند کرے گا اور اسے ایک ممتاز تعلیمی ادارے کے طور پر پہچانا جائے گا۔

 

 

ذرائع کے مطابق، اسکل ڈیولپمنٹ کونسل اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے درمیان جلد ہی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جائیں گے، جو اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔

61 / 100

One thought on “علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اور اسکل ڈیولپمنٹ کونسل کا تعاون، طلباء کے لیے عالمی مواقع کی نوید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!