چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اورکزئی

تشکر نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اورکزئی کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اورکزئی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے وادی تیرہ میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حصہ لینے والے دستوں سے ملاقات کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اورکزئی

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے جاری انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گرد کارروائیوں اور استحکام کے لیے طویل مدتی اقدامات سے اگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے اور تمام خطرات کے خلاف دفاع کے لیے تیاریوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے تمام دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دینے کا عزم کرتے ہوئے پاک فوج کے شہداء، غازیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہونے والا امن ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا،

 

 

ارمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم اور جذبہ قربانی کو تقویت دیتی ہیں۔

70 / 100

One thought on “چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اورکزئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!