تیموریہ حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

تشکر نیوز:  تیموریہ کے علاقے ہارون شاپنگ سینٹر کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان دو بدو مقابلہ ہوا۔ یہ واقعہ مین روڈ شیر شاہ سوری کے قریب، ہارون شاپنگ سینٹر اور سیکٹر 15A1 بفرزون کے حدود میں پیش آیا، جو کہ تھانہ تیموریہ کی حدود میں آتا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت کرمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں اصلاحات پر اجلاس

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ زخمی ملزمان کی شناخت جاوید ولد مختار احمد اور عاطف عرف آصف ولد میر سلام عرف میر کلام کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، ایک عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، اور ایک 70cc موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔

 

 

زخمی ملزمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا ہے، جو کہ رضویہ سوسائٹی کی حدود سے چھینی گئی تھی۔ اس ضمن میں موٹر سائیکل کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 16/2024 کے تحت جرم دفعہ 392/397/34 ت پ رضویہ سوسائٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “تیموریہ حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!