گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ کا سستی توانائی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ، ٹیرف میں کمی کا عندیہ

تشکر نیوز:  گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ نے ملک کی معاشی بہتری اور صارفین کو سستی توانائی فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا عندیہ دیا ہے۔ گل احمد انرجی کے چیئرمین دانش اقبال نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور ملکی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

کراچی: نئی حب کینال کی تعمیر کا معاہدہ طے، ایک سال میں مکمل ہونے کی توقع

دانش اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانی عوام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نرمی لانا ہے۔ اس مقصد کے تحت ہم اپنے لینڈرز اور غیر ملکی شیئر ہولڈرز سے بات چیت کریں گے تاکہ وہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں سوچیں۔ انہوں نے بتایا کہ ونڈ اور سولر پاور پلانٹس کے ذریعے بجلی پیدا کرنے سے ٹیرف میں خاطر خواہ کمی آئے گی، جس سے ملک کو درپیش بجلی کے مسائل میں کمی ممکن ہو سکے گی۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر شرح سود میں کمی کی جاتی ہے تو بجلی کے ٹیرف پر بھی اس کا مثبت اثر پڑے گا۔ دانش اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھا کر ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کو ممکن بنایا جا سکتا ہے تاکہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

58 / 100

One thought on “گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ کا سستی توانائی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ، ٹیرف میں کمی کا عندیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!