کراچی: نئی حب کینال کی تعمیر کا معاہدہ طے، ایک سال میں مکمل ہونے کی توقع

تشکر نیوز:  واٹر کارپوریشن کے سی ای او انجینئر سید صلاح نے نئی حب کینال کی تعمیر کے حوالے سے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، اور کنسٹرکشن (EPC) کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ اس اہم معاہدے کی تقریب ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد ہوئی جس میں واہ کنسٹرکشن لمیٹڈ پرائیویٹ کے ڈائریکٹر شعیب شفیق، کرنل صباح الدین چوہدری، کنسلٹنٹ تھری جی سلطان ڈوگر، پی ڈی حب کینال سکندر علی، اور چیف انجینئر سیوریج سید سردار شاہ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، بارش کے باعث سڑکوں کی خستہ حالی پر عوام میں تشویش اور غم و غصہ

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، اس منصوبے کے تحت نئی حب کینال کی تعمیر اور پرانی کینال کی بحالی شامل ہے۔ حب پمپنگ اسٹیشن، رائزنگ مین، اور حب فلٹر پلانٹ کی گنجائش کو 80 ایم جی ڈی سے بڑھا کر 100 ایم جی ڈی تک اپگریڈ کیا جائے گا۔ منصوبے کی لاگت 12.76 بلین روپے مقرر کی گئی ہے اور اس کی تکمیل ایک سال میں متوقع ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے شہریوں کو پانی کی قلت کا مسئلہ کافی حد تک حل ہونے کی توقع ہے۔

 

 

58 / 100

One thought on “کراچی: نئی حب کینال کی تعمیر کا معاہدہ طے، ایک سال میں مکمل ہونے کی توقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!