تشکر نیوز: ختم نبوت فورم کراچی کے زیر اہتمام تحفظ عقیدہ ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقع پر مرکزی علماء و مشایخ کا کنونشن منعقد ہوا۔ علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں متحد ہو کر اسلام و پاکستان کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالد حبیب الٰہی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اسلام اور پاکستان کے آئین کی روشنی میں فیصلے کرے اور مبارک ثانی کیس کا ریویو فیصلہ جلد از جلد جاری کرے۔ پروفیسر مجیب احمد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کرنے ہوں گے۔
سندھ میں تین سال کے دوران 259 افراد تاوان کے لیے اغوا
کنونشن میں حاجی حنیف طیب، سید مبارک حسین شاہ، علامہ یونس شاکر، پروفیسر اسماعیل بدایونی، فرحان نقشبندی، پیر محمد اشرف اشرفی، مفتی جواد رضا برکاتی، علامہ بلال سلیم قادری، مفتی عبداللہ قادری، مفتی شہباز مدنی، مفتی فرقان شامی، علامہ شفیق الرحمان، مفتی عتیق قادری، مفتی انعام المصطفی اعظمی اور دیگر علماء و مشایخ نے اپنے خطاب میں عقیدہ ختم نبوت کے منکرین کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔ اس موقع پر علامہ قاری عبدالقیوم، علامہ ابرار رحمانی، پیر کمال میاں سلطانی، مولانا سید زمان علی جعفری، کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ، ناصر رضوان، مفتی شاہد مدنی، علامہ کاشف الہاشمی، علامہ رئیس قادری، مولانا بلال عباس، افتخار غزالی، مفتی شاہد مدنی سمیت کثیر تعداد میں علماء، وکلا اور عوام نے شرکت کی۔