...

آگرہ تاج میں غیرقانونی تعمیرات ،کے الیکٹرک ،ایس ایس جی سی اور کراچی واٹر کارپوریشن کے افسران طلب سندھ ہائی کورٹ

کراچی (تشکُّر نیور تازہ ترین 21 دسمبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے آگرہ تاج کے علاقے میں غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت میں بجلی،گیس اور پانی کے کنکشنز فراہم کرنے کے معاملے پر ای سی او کے الیکٹرک،ایس ایس جی سی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج کے علاقے میں زیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت میں بجلی،گیس اور پانی کے کنکشنز فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہم کیا۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا کچھ ٹھیک کرنے لگتے ہیں تو سب سے پہلے سرکاری اداروں کی طرف سے مزاحمت سامنے آتی ہے۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکم دیا تھا جب تک بلڈنگ کا منظور شدہ نقشہ پیش نہ ہو یوٹیلیٹی کنکشنز فراہم نہ کیے جائیں۔

جسٹس ندیم اختر نے استفسار کیا کک عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا جسٹس ندیم اختر نے کہا ہم چاہتے تھے ایک عمارت کی غیر قانونی تعمیرات پر عملدرآمد ہوگیا تو سب پر لاگو ہوجائیگا۔

عبدللہ وکیل کے الیکٹرک نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کچھ وقت دیں بجلی کا کنکشن منقطع کردیں گے۔جسٹس ندیم اختر نے کہا ہم جو پوچھ رہے ہیں اس کا جواب دیں۔جسٹس ندیم اختر نے استفسار کرتے ہوئے کہا کنکشن دیئے ہی کیوں گئے ہیں عدالت کا حکم نامہ کسی نے پڑھا ہی کے الیکٹرک کے وکیل نے سی ای او کو طلب نہ کرنے پر اصرار کرنے لگے۔جسٹس ندیم اختر نے استفسار کیا کیوں سی ای او کو کیوں نہ طلب کریں اگر سی ای او کے الیکٹرک آجائیں گے تو ان کی شان میں گستاخی ہوجائیگی عدالت نے پلاٹ نمبر 37 گلی نمبر 4 آگرہ تاج لیاری کے علاقے میں غیر قانونی تعمیر ہونے والی نو منزلہ عمارت کو کنکشنز نہ دینے کا حکم دیا تھا عدالت نے کے الیکٹرک ،ایس بی سی ات،ایس ایس جک سی اور واٹر بورڈ کا جواب مسترد کرتے ہوئے ای سی او کے الیکٹرک ،ایس ایس جی سی اور کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ کو طلب کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.