کراچی پریس کلب کی علی امین گنڈاپور کی نازیبا زبان پر شدید مذمت، معافی کا مطالبہ

تشکر نیوز: کراچی پریس کلب نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صحافی برادری، خصوصاً خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر معافی مانگیں۔ کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کے الفاظ ان کے عہدے کے شایان شان نہیں ہیں اور اسلام آباد جلسے میں صحافیوں کے خلاف ان کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو اور دھمکیاں ناقابلِ برداشت ہیں۔

8 ربیع الاول کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی سینٹرل کی زیر صدارت اہم میٹنگ

مجلس عاملہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صحافی مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ایسی زبان کے استعمال سے صحافیوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ پریس کلب نے تحریک انصاف کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ علی امین گنڈاپور سے باز پرس کریں اور ان سے معافی مانگنے کا کہیں۔

پریس کلب نے واضح کیا کہ صحافی برادری کو الزام دینا اور بلیک میلنگ کے الزامات لگانا ناقابل قبول ہے۔ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ صرف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو اشتعال دلاتے ہیں بلکہ میڈیا ورکرز کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ مزید برآں، علی امین گنڈاپور کے اس رویے نے یہ ظاہر کیا ہے کہ تحریک انصاف اپنی سیاسی ناکامیوں کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہراتی ہے۔

 

 

کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے اعلان کیا کہ اگر علی امین گنڈاپور معافی نہ مانگے تو کراچی میں ان کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اور اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔

61 / 100

One thought on “کراچی پریس کلب کی علی امین گنڈاپور کی نازیبا زبان پر شدید مذمت، معافی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!