تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے عام انتخابات کو شفاف بنانے اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف صاف نے شفاف انتخابات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،اس سلسلےمیں پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عام انتخابات کو شفاف بنانے اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے،ادھر امیدواروں کو ہراساں کرنے کیخلاف اور لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہ ہونے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کرلیا،ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نے درخواست دائر کر دی، شواہد بھی جمع کرادیئے ۔درخواست میں مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے جا رہے ، الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرے، ار اوز اور ڈی اراوز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی امید واروں کے کاغذات نامزدگی نہیں لیے جا رہے۔

بعض اضلاع میں ڈی ار اوز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کاغذات نامزدگی نہیں دیے جا رہے ، درخواست میں بتایا گیا کہ کچھ اضلاع میں ڈی ار اوز اور ار اوز کے دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنماوں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن لڑنے سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔

گذشتہ روز بیرسٹر عمیر خان نیازی کے والد نے بتایا کہ پولیس افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی چین لیے اور ریٹرننگ افسر نے بھی مدد سے انکار کیا ہے۔ بیرسٹر عمیر خان نیازی کے والد ریٹائرڈ جج ضیاء اللہ نیازی سے ریٹرنگ آفیسر این اے 90 میانوالی کے دفتر کے باہر نامزدگی فارم پولیس نے چھین لیا گیا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!