...

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی تبلیغی جماعت کے کراچی مرکز میں ہونے والے اجتماع کے انتظامات کا جائزہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی(اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی دین اسلام میں پوشیدہ ہے اگر کوئی اپنے آپ کو اصل میں کامیاب دیکھنا چاہتا ہے تو وہ اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چلے تو تمام کامیابی و کامرانی اس قدموں تلے ہوگی مسلمان آپس میں تفرقے بازی میں پڑ گئے ہیں اگر ہم سب ایک ہو جائیں تو تمام عالم پر اسلام کا غلبہ ہوگا اس کی واضح مثال ہمیں ہمارے اجتماعات میں ملتی ہے سارے مسلمان بلا تفریق رنگ و نسل ایک جگہ جمع ہوتے ہیں جو دوسرے مذاہب پر ہمارا مثبت تاثرچھوڑتے ہیں حج ۔نماز جمعہ ۔روزانہ کی نماز ۔عیدین کی نماز .ہمارے مذہبی اجتماعات ہمیں یکجا کرنے کی واضح نشانیاں ہیں اس کے باوجود بھی ہم اپنی طاقت کو پہچانتے ہی نہیں ہیں اور نہ ہی مذہبی اخوت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ اپنے اپنے راگ الاپتے ہیں جس سے ہمارا دشمن بھرپور فائدہ اٹھاتا ہےہم یکجہتی کے بھاشن تو بڑے بڑے دیتے ہیں مگر اس پر عمل زیرو بٹا صفر کرتے ہیں
اس نفسا نفسی کے عالم میں جو لوگ بھی امت مسلمہ کو جوڑ رہے ہیں ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے تاکہ تمام عالم میں دین کی سربلندی ہو ہم پاکستانی ہیں اور مسلمان ہیں اس لیے ہماری ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تبلیغی جماعت کے کراچی مرکز میں ہونے والے اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا ایکسین سلیم دربار اراکین کونسل علی اکبر کاچیلو ۔کوثر اقبال و دیگر بھی موجود تھے چیئرمین نے منتظمین تبلیغی جماعت سے بھی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی منتظمین نے ان کی بے پناہ دلچسپی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور انتظامات کو مثالی قرار دیا چیئرمین کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ میری حدود میں اللہ والوں کی محفل ہو رہی ہے اس میں امور انجام دینا میرا فرائض منصبی کا حصہ تو ہے ہی ساتھ اجر و ثواب کا باعث بھی ہے پہلے میں یوسی کا چیئرمین ہونے کہ سبب اس میں حصہ لیتا تھا جس میں سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کا کردار شاندار تھا اور اب میں ڈاؤن چیئرمین ہوں تو زیادہ بہتر انداز سے اپنا کام انجام دے سکوں گا انشاءاللہ کسی بھی قسم کی کمی نہیں چھوڑیں گے اپنی برسوں کی روایت کو برقرار رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.