وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ ہوگا، خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کرکے لوگوں کو جلسہ گاہ لایا جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پیٹرول بم بنانے والے اقبال خان جن کو عارف علوی کے ذریعے باہر نکالا گیا، آج معلوم نہیں کتنے اقبال خان کے پی کے سے آئیں گے۔
کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، خیبر پختونخوا سے اسلحہ اسمگل کرنے والا کارندہ گرفتار
انہوں نے کہا کہ جلسوں پر اعتراض نہیں ، فتنہ فساد پر کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس جس نے نو مئی کیا اور جس کی ہدایت پر کیا سب کو جواب دینا پڑے گا، 9مئی سکوت ڈھاکا کی طرح تاریخی واقعہ ہے جسے کبھی بھولا نہیں جا سکتا ، پی ٹی آئی دور میں 40 کیسز ملٹری کورٹس میں چلائے گئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کیس ملٹری کورٹس میں چل سکتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کا نومئی حملہ کیس میں کیوں نہیں چل سکتا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نیب ترامیم کی مخالفت کر ہ کر رہے تھے، اب ریلیف کے لئے سب سے پہلے درخواست آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان سے نوٹریشن اینڈ میٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈی جی خان سے ہی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام شروع کیا ہے 185لوگ ڈی جی خان سے کوالیفائی کر گئے ہیں۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے مسٹر بین اور چارلی چپلن کی طرح نہر پر بیٹھنے والے بزدار تو کوئی پارفارمنس تو نہ دے سکے مریم نواز خدمت کے ریکارڈ قائم کررہی ہیں،