پاک بحریہ میں دو جدید ترین جہازوں کی شمولیت: پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین

تشکرنیوز:  06 ستمبر 2024: پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز، MILGEM کلاس پی این ایس بابر اور Offshore Patrol Vessel پی این ایس حنین کی شمولیت کی پروقار تقریب پی این ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سندھ اسمبلی میں ملازمین کی تعداد اراکین سے 60 فیصد زائد ہونے کا انکشاف

پی این ایس بابر ایک کثیر المقاصد جہاز ہے، جو استنبول نیول شپ یارڈ میں 23 ستمبر 2023 کو کمیشن ہوا۔ Offshore Patrol Vessel پی این ایس حنین، جو Damen شپ یارڈ رومانیہ میں 25 جولائی 2024 کو کمیشن کیا گیا، بھی بحریہ کے فلیٹ میں شامل ہو چکا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے بحر ہند میں غیر یقینی جغرافیائی حالات اور بڑھتے ہوئے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مضبوط بحری فورس کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جدید ترین بحری جہازوں کی شمولیت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کو اپنی بڑھتی ہوئی آپریشنل ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں، سینسرز، اور مشینری سے لیس پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین آئندہ کئی سالوں تک پاک بحریہ کی خدمت کریں گے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ان جہازوں کی شمولیت کو پاک بحریہ کے بیڑے کی استعداد بڑھانے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے بہترین وسائل فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور جہازوں کی بروقت فراہمی پر M/s ASFAT، استنبول شپ یارڈ، ڈیمن شپ یارڈ، گلاتی رومانیہ اور پروجیکٹ ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی، جو تین دوست ممالک کے مابین گہری دوستی اور تعاون کا مظہر ہے۔

 

 

تقریب میں ترکیہ کے نائب وزیر برائے قومی دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف دی نیول اسٹاف، تعمیراتی یارڈز کے سینئر نمائندگان، سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

66 / 100

One thought on “پاک بحریہ میں دو جدید ترین جہازوں کی شمولیت: پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!