تشکر نیوز: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
کراچی: دہشتگردوں کو اداروں کے خلاف تنقید سے فائدہ پہنچتا ہے، وزیر بلدیات سعید غنی
بعد ازاں، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار شہداء کے گھروں پر گئے اور بریگیڈیئر حسین شہید اور حوالدار اعظم شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک خودمختار اور باوقار ریاست ہیں۔
شہداء کے لواحقین نے کور کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کی خاطر مزید قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔