5 ستمبر 1965 کو جنگ کے پانچویں روز پاکستانی فوج نے مسلسل فتوحات حاصل کیں، جبکہ بھارت کو شدید ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر ایوب خان نے جوڑیاں کے محاذ پر بے مثال کامیابیوں پر پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کو مکمل طور پر شکست دینے کی ہدایت کی۔
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی فیض حمید کے خلاف شروع ہو چکی ہے، ترجمان پاک فوج
رات بھر جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد پاکستانی فوج نے بھارت کے دوسرے مضبوط ترین محاذ جوڑیاں پر قبضہ کر لیا۔ اس تاریخی فتح کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جوڑیاں سے 18 میل اور اکھنور سے 3 میل پیچھے دھکیل دیا گیا۔
مزید برآں، پاک فوج کے جوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر بھارتی افواج پر حملے کیے، جن میں 50 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔