تشکرنیوز: ناظم آباد ٹاؤن، کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بارش کے پانی کے دباؤ کے باعث دھنسنے والی 24 انچ قطر کی مین سیوریج لائن کا کام آج مقررہ وقت سے پہلے کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس متاثرہ لائن کے ذریعے ناظم آباد بلاک 3 کے تمام سب بلاکس اور پاپوش نگر کے علاقوں کی نکاسی آب ہوتی ہے۔
اٹلی کی اورینٹل یونیورسٹی کے چانسلر کا دورہ کراچی: تعلیمی اشتراک اور طلبہ کے تبادلے کے مواقع
انڈر گراؤنڈ سروسز کی موجودگی کی وجہ سے لائن کی تبدیلی میں مشکلات کا سامنا تھا، تاہم ناظم آباد ٹاؤن سیوریج کے عملے نے اپنی مہارت سے اس کام کو بخوبی انجام دیا۔ سید صلاح الدین، ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، اسد اللہ خان، سی او او، اور افتاب عالم چانڈیو، چیف انجینیئر سیوریج کی ہدایت پر یہ کام بغیر کسی وقفے کے مکمل کیا گیا۔
غلام محمد حب، سپریٹینڈنگ انجینیئر ڈسٹرکٹ سینٹرل بی، ظفر ملک، ایگزیکٹو انجینیئر سیوریج، اور ان کی ٹیم نے اس کام کی نگرانی کی۔ لائن کی تبدیلی کے بعد متاثرہ بلاک 3 اور پاپوش نگر کے علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔
نواب صدیق علی خان روڈ کو آج رات مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔
علاقہ مکینوں نے واٹر اینڈ سیوریج کے ایکسیئن ظفر ملک اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے دن رات محنت کر کے علاقے کے دیرینہ سیوریج مسئلے کو حل کیا۔ اہل محلہ نے ان کی کاوشوں پر دعا دی اور شکر گزاری کا اظہار کیا۔