کراچی پولیس کرائم سین یونٹ کے لیے نئی وردیوں اور جدید آلات کی تقسیم

تشکرنیوز: کراچی پولیس آفس میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذوالفقار علی مہر کی زیر نگرانی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرائم سین یونٹ کے لیے نئی پیٹرن وردیوں اور جدید آلات کی تقسیم کی گئی۔ اس تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ اے ڈی آئی جی لیگل، ڈی ایس پی کرائم سین یونٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

محدود وسائل میں بھی افواج پاکستان کا دشمن کو شکست دے کر وطن کا دفاع

تقریب کے دوران ڈی آئی جی ذوالفقار علی مہر نے پولیس چیف کو نئی وردیوں، کٹس اور دیگر سامان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی نے نئی خریدی گئی وردیوں اور آلات کا معائنہ کیا اور گاڑیوں کی بھی جانچ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کرائم سین یونٹ کے افسران و ملازمین سے ملاقات بھی کی اور انہیں اہم ہدایات دیں۔

 

 

تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یونٹ کے افسران کو نئی وردیاں اور آلات فراہم کیے، جن میں 1036 بلیک وردیاں بمعہ ریفلیکٹر جیکٹس، 1400 بلیک شرٹس، اور خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے 7 یونیفارم و کٹ سیٹ شامل ہیں۔

62 / 100

One thought on “کراچی پولیس کرائم سین یونٹ کے لیے نئی وردیوں اور جدید آلات کی تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!