کراچی ائرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ سعودی عرب جانے والے مسافر کی گرفتاری

تشکر نیوز:  ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر اختر علی کو جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق مینگورہ، سوات سے ہے اور وہ خیبر پختونخواہ میں سرکاری ملازم ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی نئی پیشگوئی کی، 3 ستمبر سے بارشوں کا آغاز متوقع

اختر علی فلائٹ نمبر QR605 کے ذریعے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے جعلی پاسپورٹ اور جعلی کینیڈین پی آر کارڈ برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، حبیب نامی ایجنٹ نے یہ جعلی دستاویزات تیار کیں، جن کی تیاری کے لیے ملزم نے ایجنٹ کو 60 ہزار روپے ادا کیے تھے۔

ملزم نے جعلی پاسپورٹ اور پی آر کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب سے کینیڈا جانے کی کوشش کی تھی۔ مذکورہ جعلی پاسپورٹ اور پی آر کارڈ کی نقول ملزم کے بھائی کی تھیں، جن پر ملزم نے اپنی تصویر ٹمپرڈ کر کے چسپاں کی تھی۔

 

 

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

57 / 100

One thought on “کراچی ائرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ سعودی عرب جانے والے مسافر کی گرفتاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!