سندھ حکومت نے سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ کے لیے کراچی یا حیدرآباد میں کرکٹ کرانے کی تجویز دے دی

تشکرنیوز:  سندھ حکومت نے سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ (ایس پی ایل) کے وفد کو کراچی یا حیدرآباد میں کرکٹ کرانے کی تجویز دی ہے۔ وزیر کھیل امور و نوجوانان سردار محمد بخش مہر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ساتھ ملاقات میں سیکریٹری کھیل جلاالدین مہر، وائس چیئرمین میجر جنرل (ر) زاہد محمود، ملک اسلم، اور چیف انجنیئر اسلم مہر بھی موجود تھے۔

دریا سندھ میں پانی کی سطح میں کمی، منچھر جھیل کا پانی اخراج شروع

ملاقات کے دوران سندھ کے کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور کرکٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح کراچی اور دوسری حیدرآباد ہے، جہاں کرکٹ کے عمدہ گراؤنڈ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو کرکٹ میں آگے لانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، اور یہ لیگ سندھ میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ کے وفد کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بہترین پرفارمنس دینے سے سندھ کا ٹیلنٹ عالمی سطح پر نمایاں ہو گا۔

وائس چیئرمین میجر جنرل (ر) زاہد محمود اور ملک اسلم نے کہا کہ سندھ کے پاس اچھا کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس لیگ سے سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے امکانات بڑھیں گے۔ چیف انجنیئر محمد اسلم مہر نے بھی کہا کہ سندھ میں اچھے گراؤنڈ اور انفراسٹرکچر موجود ہیں، اور تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

 

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایس پی ایل قطر میں کرائی جائے یا سندھ میں، اس کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔

57 / 100

One thought on “ سندھ حکومت نے سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ کے لیے کراچی یا حیدرآباد میں کرکٹ کرانے کی تجویز دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!