تشکر نیوز: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عبدالرشید سولنگی نے رین ایمرجنسی سینٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینٹر کی چوبیس گھنٹے فعالیت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس بی سی اے کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ عبدالرشید سولنگی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔
کراچی میں ٹریفک سگنلز کے لیے 36 کروڑ روپے منظور، نئے منصوبے کی تفصیلات جاری
ڈیمالیشن انچارج عبدالسجاد خان رین ایمرجنسی کے دوران اپنی ٹیم کے ساتھ فعال ہیں اور ان کی قیادت میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اس دوران ضلع ایسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیر شدہ فلورز کو مسمار کیا گیا ہے، جبکہ انڈسٹریل ایریا نارتھ کراچی میں چھ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایک عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پلاٹ 7/10 2H ناظم آباد اور پلاٹ نمبر B-43 الہلال سوسائٹی میں بھی انہدامی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کو روکنے اور شفاف انہدامی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شکایات درج کروائیں تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔