حب ڈیم مکمل بھرنے کے قریب، صرف 2 فٹ پانی کی گنجائش باقی

شدید بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم تقریباً بھر چکا ہے، اب اس میں صرف 2 فٹ مزید پانی کی گنجائش باقی ہے، جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح 337 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

لیاری میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی: تین انتہائی مطلوب گینگ وار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

حال ہی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز، دریجی، اور ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں میں پانی کی سطح میں 14 فٹ کا اضافہ کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اور اگر مزید بارشیں ہوئیں تو حب ڈیم مکمل طور پر بھر جائے گا۔ اس صورت میں پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع ہو جائے گا۔

 

 

حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق، ڈیم مکمل بھرنے کے لیے صرف 2 فٹ پانی کی مزید گنجائش ہے، اور جب پانی کی سطح 339 فٹ تک پہنچ جائے گی تو ڈیم بھر جائے گا۔ اس سے کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے تقریباً ڈھائی سال کا پانی ذخیرہ ہو سکے گا۔

62 / 100

One thought on “حب ڈیم مکمل بھرنے کے قریب، صرف 2 فٹ پانی کی گنجائش باقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!