بھارت: سرکاری اسکول کے احاطے میں قبر بنا دی گئی، طلبہ میں خوف و ہراس

بھارت میں سرکاری اسکول کے قریب قبر بنانے پر پرنسپل نے پولیس کو طلب کرلیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کوشمبی میں صورتحال اس وقت حیران کن ہوگئی جب ایک سرکاری اسکول کے احاطے میں صبح سویرے قبر موجود تھی۔

بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی؛ وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی عمارت کے عقب میں جہاں ہریالی موجود ہے، وہیں ایک قبر اور کتبہ موجود ہے جبکہ قبر کی وجہ سے اسکول میں پڑھنے والے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسکول تیس سال پرانے قبرستان سے کچھ ہی فاصلے پر موجود ہے، تاہم متعلقہ قبر اسکول کی عمارت کے احاطے میں بنائی گئی، جس کے باعث اسکول انتظامیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

واقعے سے متعلق انتظامیہ نے شکایت اشادہ گاؤں کے شریرا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ سرکاری اسکول کی حدود میں کچھ افراد کی جانب سے قبر بنائی جا رہی تھی، جس پر پولیس فوراً موقع پر پہنچی۔

 

 

پولیس حکام نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے درج شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “بھارت: سرکاری اسکول کے احاطے میں قبر بنا دی گئی، طلبہ میں خوف و ہراس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!