کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، دو بچوں کا باپ قتل

تشکر نیوز:  سلطانہ آباد کے علاقے میں بدھ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ شمروز خان جاں بحق ہوگئے۔ مقتول، جو دو بچوں کے باپ تھے، کا تعلق ضلع کوہاٹ کرک سے تھا اور وہ ان دنوں بیماری کی وجہ سے گھر پر ہی موجود تھے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس، حیدر آباد زون اور سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی کا جائزہ

 

 

پولیس کے مطابق واقعہ ڈاکس تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزمان رات ساڑھے 4 بجے کے قریب شمروز خان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کی بیوی کے سامنے سر پر گولی مار کر انہیں قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

57 / 100

One thought on “کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، دو بچوں کا باپ قتل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!