ماضی میں اداکارائیں فرمائشیں نہیں کرتی تھیں،اب میک اپ پر نخرے کرتی ہیں، وقار حسین

معروف میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اداکارائیں میک اپ کے وقت زیادہ فرمائشیں نہیں کرتی تھیں، وہ میک اپ آرٹسٹ کی مرضی سے چلتی تھیں لیکن نئی اداکارائیں بہت نخرے کرتی ہیں اور پھر مطالبے نہ مانو تو ساتھ میں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم کی 6 درجے تنزلی

وقار حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز اور فیشن انڈسٹری میں میک اپ آرٹسٹس سمیت فوٹوگرافرز اور دیگر تکنیکی افراد کی اہمیت کم ہونے سے متعلق کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں فوٹوگرافرز اور میک اپ آرٹسٹ سمیت دیگر تکنیکی افراد اور تخلیقی کام کرنے والے لوگوں کی اہمیت ہوتی تھی، ان کی بات کو مانا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں۔

وقار حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں میک اپ آرٹسٹ اپنی مرضی سے اداکارائوں کے چہروں کو تیار کرتا تھا لیکن وہ اداکارائیں اپنی فرمائشیں کرتی ہیں۔

ان کے مطابق اب اداکاروں اور ماڈلز کی اہمیت بڑھ چکی ہے، ان کی بات مانی جاتی ہے، جیسا وہ کہتے ہیں، پروڈیوسرز و ہدایت کار بھی ویسا ہی کرنے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کل کے اداکاروں اور ماڈلز کے مطالبات نہ مانو تو وہ میک اپ آرٹسٹس کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور اپنی ٹیم رکھ لیتی ہیں جو کہ ایک طرح سے غلط بات نہیں لیکن کوئی میک اپ آرٹسٹ کسی ایک اداکار کا میک اپ آرٹسٹ نہیں ہوتا۔

وقار حسین کے مطابق وہ خود کو صرف میک اپ آرٹسٹ ہی سمجھتے ہیں، وہ کبھی یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ وہ فلاں اداکار یا ماڈل کے میک اپ آرٹسٹ ہیں، وہ نئے اور پرانے اداکاروں سمیت اسٹارز کے چہروں پر ایک جتنی ہی محنت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلمی اداکارائیں میرا، ریما خان اور ثانیہ سعید جیسی اداکارائیں بھی میک اپ آرٹسٹ سے فرمائشیں نہیں کرتی تھیں، میک اپ آرٹسٹ اپنی مرضی سے ان کے چہروں پر کام کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب نئی نسل کی اداکارائیں زیادہ نخرے دکھاتی ہیں اور مطالبے کرتی ہیں کہ ایسا اور ایسا میک اپ کیا جائے، دوسری صورت میں وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

وقار حسین کا کہنا تھا کہ میک اپ آرٹسٹ بھی پھر مجبور ہوکر ان کے مطالبے ماننے لگتے ہیں، ورنہ پھر انہیں کام ملنا بند ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سارے بڑے اور معروف میک اپ آرٹسٹ اب شوبز اور فیشن انڈسٹری میں اداکاروں اور ماڈلز کے نخرے کی وجہ سے کام نہیں کرتے، وہ اپنا سیلون چلانے لگے ہیں۔

 

 

انہوں نے دلیل دی کہ آج کل ماڈلز اور اداکارائوں کو دیکھیں تو ہر کسی کے چہرے پر ایک جیسا ہی میک اپ ہوگا، ایک جیسا ہی ہیئر اسٹال ہوگا، سب ایک جیسی ہی دکھتی ہیں۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!