آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم کی 6 درجے تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی 6 درجے تنزلی ہوگئی۔

بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی ختم کردی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اپنی آخیر دو اننگز میں صفر اور 22 رنز کی کارکردگی کے ساتھ 6 درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان آخری 2 اننگز میں 171 اور 50 رنز کی اچھی کارکردگی کے باعث 6 درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلش بلے باز جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ان کے ہم وطن بلے باز ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد بابر اعظم، آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 

 

باؤلرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی دو درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ چار درجے ترقی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

50 / 100

One thought on “آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم کی 6 درجے تنزلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!