حب چیک پوسٹ پر رینجرز اور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔ حالیہ مشترکہ کارروائی میں، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کی گئی۔ اس دوران دو ملزمان، دوست محمد اور آفتاب، کو گرفتار کیا گیا، جو منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے۔

چاقو زنی کے واقعات کے باعث یورپ کے بڑے اسٹریٹ فیسٹیول کی خوشیاں ماند

گرفتاری کے وقت، ملزمان کے قبضے سے ایک کلوگرام کرسٹل اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ مزید تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے موٹر سائیکل کی باڈی میں منشیات چھپا کر بلوچستان سے کراچی منتقل کی تھیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

 

ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ منشیات اور موٹر سائیکل قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “حب چیک پوسٹ پر رینجرز اور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!