ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

تشکرنیوز:  حیدری مارکیٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ اقدامات ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے نارکوٹکس ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیے گئے۔

آئی ایس پی آر: خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک

پہلی کارروائی میں، کوثر نیازی کچی آبادی کراچی سے ملزم امتیاز ولد قیصر شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ اس ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 293/2024 درج کیا گیا ہے، جو کہ دفعہ 9(1)3 B نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ہے اور تفتیش جاری ہے۔

دوسری کارروائی میں ملزم اختر ولد محمد نواز کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 6 بوتل شراب برآمد ہوئی۔ اس ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 294/2024 درج کیا گیا ہے، جو کہ دفعہ 3/4 انسداد منشیات ایکٹ کے تحت ہے۔

 

 

گرفتار ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی نے اس کارروائی کو منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی مؤثر کارروائیوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

61 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!