جوہرآباد پولیس کا موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی، دو گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر موٹر سائیکل لفٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جوہرآباد پولیس نے دو ملزمان اشفاق احمد ولد ناصر اور محمد ایاز ولد سراج احمد کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں ایرانی تاجروں سے ملاقات، پاک ایران تجارت کے فروغ پر زور

ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل (KOO-9316) ہنڈا 70cc برآمد ہوئی، جو تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ مذکورہ موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ الزام نمبر 295/2024 جرم دفعہ 381-A کے تحت حیدری مارکیٹ تھانے میں درج ہے۔

 

 

ملزمان کو تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

58 / 100

One thought on “جوہرآباد پولیس کا موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی، دو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!