کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی بھر میں خطرناک قرار دی گئی عمارتوں پر بینرز آویزاں کر دیے ہیں اور لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے مکینوں کو فوری طور پر عمارتیں خالی کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
اظہر مشوانی کے لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے اٹارنی جنرل کو مزید مہلت مل گئی
ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کی ہدایات پر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔ مون سون بارشوں کے باعث ان عمارتوں کے گرنے اور شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ، سینٹرل اور ایسٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی خطرناک عمارتوں کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اس دوران فلیگ مارچ اور مکینوں کو انتباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر محفوظ عمارت یا اس کی خراب حالت کی نشاندہی ایس بی سی اے کے دفتر یا ویب سائٹ پر کریں۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال میں 24/7 ایمرجنسی سینٹر کے نمبر پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔