...

پی سی بی نے چیمپیئنزکپ کیلئے ٹیموں کے مینٹورز کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 ستمبر سے شروع ہونے والے پانچ ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک چیمپیئنزکپ کی ٹیموں کے مینٹورز کا اعلان کردیا ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ مینٹوز میں سابق کپتان مصباح الحق، سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد، سابق کپتان شعیب ملک اور گزشتہ روز ہی چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وقاریونس شامل ہیں۔

بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے، وفاقی وزیر توانائی

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیمپیئنز کپ کے لیے مینٹورز کا انتخاب شفاف عمل کے ذریعے 3 سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈومیسٹک چیمپینز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پانچوں کرکٹرز وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جوکرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کو ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے 5 اگست کو اپنے مشیر وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈومیسٹک چیمپئنز کپ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق سلیکٹر اور فاسٹ باؤلر وقار یونس نے پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر کے طور پر مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور ممکنہ طور پر انہیں چیمپئنزکپ میں مینٹور شپ دی جائے گی۔

 

 

واضح رہے 150 کھلاڑیوں کے پول پر مشتمل چیمپیئنز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جب کہ سابق کھلاڑیوں کو انڈر 19 ٹیم اور ویمن ٹیم کی مینٹورنگ بھی دی جائے گی۔

55 / 100

One thought on “پی سی بی نے چیمپیئنزکپ کیلئے ٹیموں کے مینٹورز کا اعلان کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.