وزیر بلدیات سعید غنی کا کورنگی کازوے کا دورہ، پل کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا اعلان

کراچی، 25 اگست 2024: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت جاری کورنگی کازوے کے تعمیراتی کام کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان، صدر ضلع کورنگی جانی میمن، ٹاؤن چیئرمین کورنگی محمد نعیم شیخ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

اے این ایف کی کامیاب کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ گرفتار

سعید غنی نے کورنگی ندی پر جاری پل کی تعمیر کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق مغل سے اس سلسلے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ سعید غنی نے بتایا کہ پل کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے اور اسے یکم جنوری 2025 تک مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے کورنگی، لانڈھی اور ملیر کے عوام کو سفری سہولتوں میں بہتری ملے گی۔ برساتوں کے دوران کورنگی ندی زیر آب آ جانے سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے پل کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع کی گئی تھی۔

 

 

سعید غنی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو بلاتفریق مکمل کر رہی ہے۔ دورے کے اختتام پر وزیر بلدیات نے ٹاؤن چیئرمین کورنگی کی جانب سے جاری کلین اینڈ گرین کورنگی مہم کے تحت ناریل کا پودا بھی لگایا۔

62 / 100

One thought on “وزیر بلدیات سعید غنی کا کورنگی کازوے کا دورہ، پل کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!