تشکر نیوز: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر گٹکا اور ماوا فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں عزیز آباد پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے نزد صفحہ مسجد طاہر بوبی پان شاپ، بلاک 02 عزیزآباد، ایف بی ایریا کراچی سے دو ملزمان کو مضر صحت گٹکا اور ماوا سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سندھ حکومت فلاحی اداروں کے تعلیم کے فروغ کے اقدامات کی قدر کرتی ہے: سعید غنی
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد یحییٰ ولد محمد اقبال اور شاہ زیب ولد محمد ادریس کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ مفرور ملزم کا نام طاہر عرف بوبی ولد محمد اقبال بتایا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان صفحہ مسجد کے قریب گٹکا اور ماوا فروخت کر رہے تھے۔
پولیس نے دوران تلاشی محمد یحییٰ سے 112 پیکٹ گٹکا ماوا اور 300 روپے نقد برآمد کیے، جبکہ شاہ زیب کے قبضے سے 105 پیکٹ گٹکا ماوا اور 320 روپے نقد برآمد کیے گئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف الزام نمبر 465/2024 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی کے ترجمان کے مطابق ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔